صدرآصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے طورپرپارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس آج رات آٹھ بجے ایوان صدر میں طلب کرلیا ہے۔

صدرآصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے طورپرپارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس آج رات آٹھ بجے ایوان صدر میں طلب کرلیا ہے۔

پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پرغورکیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت مختلف مقدمات حکومت مخالف  مہم اورسیلاب سے پیدا شدہ صور ت حال پربھی غورکیا جائے گا۔صدرآصف زرداری نے پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس تئیس ستمبرکو طلب کیا ہے۔ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابرنے صحافیوں کو بتایا کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،حکومت کودرپیش چیلنجز، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اوربحالی کے امور پرغور ہو گا۔