بھارت کشمیریوں پراب اپنا تسلط زیادہ دیرتک قائم نہیں رکھ سکتا،امریکہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

بھارت کشمیریوں پراب اپنا تسلط زیادہ دیرتک قائم نہیں رکھ سکتا،امریکہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

نیویارک میں تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنزمیں خطاب کرتےہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں جاری کشیدگی کا ذمہ داربھارت ہے،اورخرابی کا ذمہ دار اسلام آباد نہیں۔ کشمیریوں کے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان،بھارت کےساتھ امن چاہتا ہے مگراسے مقبوضہ کشمیر میں تسلط اورجبرختم کرنا ہوگا۔ وزیرخارجہ نے عالمی برادری خصوصاً امریکہ پرزور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے اپنا کردارادا کرے۔ان کا کہنا تھا کہ اب وقت ہےکہ عالمی برادری کشمیرمیں جاری بھارتی تشدد کوروکنےکےلیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرے۔ سیلاب کی صورتحال پربات کرتےہوئے وزیر خارجہ نےکہا کہ پاکستان کا اٹلی اور برطانیہ کے کل رقبے سے زیادہ حصہ زیرآب آ گیا، سیلاب سے کروڑوں لوگ بےگھر،مکانات،کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیلاب متاثرین کےلیےسب سے پہلے امداد امریکہ نے دی اوراب بھی امریکہ بحالی کی سرگرمیوں میں کردار ادا کر رہا ہے۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغان مسئلہ کا کوئی فوجی حل نہیں،مستحکم ، خوشحال اورپُرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔