صدر آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ۔

صدر آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ۔

صدرپاکستان آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن سے خطاب کےموقع پر دارالحکومت کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جوائنٹ سیشن کے موقع پر شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کردیئے گئے ہیں جہاں ہر آنے جانے والے کو چیک کیا جائے گا جبکہ ریڈ زون کے علاقے میں غیر متعقلہ افراد کے داخلے پر بنادی عائد کردی گئی ہے۔اہم مقامات پر واک تھرو گیٹس نصب کرکے مکمل چیکنگ کی جائے گی۔ اس موقع پر پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور ایلیٹ فورس کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن کے موقع پر مہمانوں کی گیلری کو مکمل طور بند کردیا گیا ہے اور میڈیا کے لئے خصوصی پاسسز جاری کیئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ھے کہ اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں .رحمان ملک وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جوائنٹ سیشن کے موقع پرکسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے انتطامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔