خیبرپختونخوااسمبلی کے حلقہ پی کے انہتر ٹانک میں ضمنی انتخاب کے غیر حتمی نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کے غلام قادر بیٹنی کامیاب

خیبرپختونخوااسمبلی کے حلقہ پی کے انہتر ٹانک میں ضمنی انتخاب کے غیر حتمی نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کے غلام قادر بیٹنی کامیاب

غیرحتمی نتائج کے مطابق جے یوف کے امیدوارغلام قادر بٹینی پندرہ ہزار دو سو باون ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار داور خان کنڈی دوسرے نمبر پر رہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق کُل اکیس امیدواروں نے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا ،واضح رہے کہ حلقہ پی کے انہترکی نشست جے یو آئی کے گلستان خان بیٹنی کو نا اہل قراردیئے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی