الیکشن کمیشن کا عملہ آج سے ملک بھر میں گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کرے گا۔

الیکشن کمیشن کا عملہ آج سے ملک بھر میں گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کرے گا۔

آج سے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کا عملہ گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کرے گا۔ نادرا نے آٹھ کروڑ دس لاکھ مستند ووٹروں پر مشتمل فہرستوں کا مسودہ الیکشن کمیشن کو دیدیا ہے۔ تصدیق کے عمل میں دولاکھ ملازمین حصہ لیں گے جو تیس ستمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ تصدیق کے بعد یہ مسودہ دوبارہ نادرا کے سپرد کیا جائیگا اورمارچ دوہزار بارہ میں نئی فہرستیں شائع کی جائیں گی۔ دوہزار سات کی فہرستوں سے تین کروڑ ستر لاکھ بوگس ووٹ نکالے جبکہ تین کروڑ ساٹھ لاکھ نئے ووٹ درج کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نادرا سے ووٹرز کا بائیو میٹرک ڈیٹا بھی لیا ہے جس سے جعلی ووٹ ڈالنے کے عمل کو ناممکن بنایا جائے گا۔ جعلی ووٹ کی روک تھام کیلئے آئندہ واٹر مارک والے بیلٹ پیپر متعارف کرائے جائیں گے۔ نئی کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں میں ووٹروں کی تصاویر نہیں ہوں گی تاہم پریزائڈنگ افسروں کے پاس موجود ووٹر فہرستوں میں ووٹروں کی تصاویر ہوں گی۔