وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پارلیمنٹ کے وقارمیں اضافہ ہواہے۔

وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پارلیمنٹ کے وقارمیں اضافہ ہواہے۔

اسلام آباد میں نادرا ہیڈ کوارٹر کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم سے متعلق عدالت کا فیصلہ مثبت ہوگا ،سپریم کورٹ نے ثابت کردیا کہ وہ پارلیمنٹ کی قدر کرتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ با اختیار ادارہ ہے،اس کااحترام ہونا چاہیے۔ پارلیمانی کمیٹی کی مشاورت سےججز تقرر کے معاملے کو آگے بڑھائیں گے۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے حکومتی وکیل لطیف کھوسہ کاکہناتھا کہ سپریم کورٹ نے آئین کی بالادستی کومانتے ہوئے فیصلہ کیا۔ان کاکہناتھا کہ سب اداروں کومل کرکام کرناہوگا۔اٹھارہویں ترمیم سے متعلق بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی پوری قوم کی نمائندہ ہے