عوامی نیشنل پارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سےرابطہ کرنے پرسندھ اسمبلی اورکابینہ کے اجلاسوں کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ 

عوامی نیشنل پارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سےرابطہ کرنے پرسندھ اسمبلی اورکابینہ کے اجلاسوں کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں امن کی بحالی اور شرپسندوں کے خلاف آپریشن کے سلسلے میں اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے اس سلسلے میں جمعرات کے روز عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کو ٹیلی فون کرکے کراچی کی صورتحال اوراے این پی کے تحفظات پرتبادلہ خیال کیا۔ اے این پی نےجذبہ خیر سگالی کے تحت سندھ اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کرنےاور سندھ کا بینہ میں شامل اپنے وزیر کوغیرفعال کرنے کا فیصلہ تبدیل کرنے پر آمادگی ظاہرکردی۔ شاہی سید کا کہنا ہے کہ وہ کراچی میں سیاسی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنے پر تیار ہیں ۔