الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگریوں کے الزام میں سماعت کے لئے بلائے گئے تیرہ میں سے تین ارکان پیش ہوئے، کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ پیش نہ ہونے والے ارکان کو مزید موقع نہیں دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگریوں کے الزام میں سماعت کے لئے بلائے گئے تیرہ میں سے  تین ارکان پیش ہوئے، کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ پیش نہ ہونے والے ارکان کو مزید موقع نہیں دیا جائے گا۔

جعلی ڈگریوں سے متعلق کیسوں کی تحقیقات الیکشن کمیشن کا تین رکنی پینل کر رہا ہے۔ پینل میں مولوی آغا محمد، شمائلہ رانا اور وسیم افضل گوندل شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن میں جن تیرہ ارکان اسمبلی کو ان کی مبینہ جعلی ڈگریوں کے معاملے میں بلایا گیا تھا ان میں سے تین الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا موقف واضح کیا ۔ الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جن ارکان کو ابتدائی سماعت میں تین بار بلایا گیا ہے اور وہ نہیں آئے، اب ان کو مزید موقع نہیں دیا جائے گا۔