مدارس اسلام کے قلعے ہیں، کسی طور آنچ نہیں آنے دینگے: راغب حسین نعیمی

لاہور (سپیشل رپورٹر) جامعہ نعیمیہ کی 62 ویں سالانہ تقریبات کاآغازآج سے شروع ہوگا جس میں جامعہ نعےمےہ کے بانی مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد حسےن نعےمیؒ کا 17واں سےمےنار اور شہےد پاکستان ڈاکٹر سرفراز نعےمیؒ کا چھٹا سالانہ عرس آج صبح 8بجے شروع ہو گا۔ پروگرام کی صدارت پےر سےد منور حسےن شاہ جماعتی کرےں گے اور مہمان خصوصی وزےر اعلیٰ پنجاب مےاں محمد شہباز شرےف ہوں گے۔ صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخےر محمد زبےر خطاب، پےر اعجاز احمد ہاشمی، جسٹس (ر) نذےراحمد غازی، پےر سےد عمران شاہ ولی ایم این اے، پےر سےد محفوظ شاہ مشہدی ایم پی اے کرینگے۔ ان خیالات کااظہا رجامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا حکومت مدارس پر نارواپابندےاں عائد نہ کرے۔ سانحہ ےوحنا آباد مےں دہشت گردوں کی طرف سے کی جانے والی کارروائی کی بھرپور مذمت کرتے ہےں۔ زندہ جلائے جانے کے عمل مےں شرےک لوگوں نے انتہائی ظلم کےا ہے ۔ہم ےہ مطالبہ کرتے ہےں کہ حکومت پنجاب ےوحنا آباد مےں جلائے جانے والے دو مسلمانوں کے ورثاءکو خصوصی مالی معاونت فراہم کرے جس طرح اس نے کوٹ رادھا کشن مےں جلائے جانے والے عےسائی جوڑے کے ورثاءکومالی امداد فراہم کی۔