اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی سابق ڈائریکٹر ناہید پروین کا مبینہ قاتل مانسہرہ سے گرفتار، عدالت میں پیش

مانسہرہ (صباح نیوز) اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی سابق ڈائریکٹر ناہید پروین رحمن کے مبینہ قاتل پپو کشمیری کو مانسہرہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ کراچی اور مانسہرہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ناہید پروین رحمن کے مبینہ قاتل کو گرفتار کیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر مانسہرہ کے علاقے کشمیری بازار میں ایک گھر پر چھاپہ مارا تھا جہاں سے احمد علی عرف پپو کشمیری کی گرفتاری ممکن ہوسکی۔ پپو کشمیری کو مانسہرہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ پپو کشمیری کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور ملزم پروین رحمن کے قتل سمیت کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ واضح رہے کہ پروین رحمن کو 13 مارچ 2013ءکو کراچی میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔
مبینہ قاتل گرفتار