پیپلزپارٹی نےہمیشہ وعدے، دعوے اور اعلانات کرکے اُن پرعمل نہیں کیا جس کے باعث ملکی ادارے تباہ ہوچکے ہیں.جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ

پیپلزپارٹی نےہمیشہ وعدے، دعوے اور اعلانات کرکے اُن پرعمل نہیں کیا جس کے باعث ملکی ادارے تباہ ہوچکے ہیں.جماعت اسلامی  کے لیاقت بلوچ

لیاقت بلوچ وقت نیوز لاہور کے دورہ کے موقع پر خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ماضی کا ریکارڈ ہے کہ وعدوں اور دعووں پر عمل نہیں ہوتا، بحرانوں کا سیاسی حل نہیں نکالا جاتا اور یہی حشر بال ایک بار پھر اسمبلی کی کورٹ میں پھینک کر آل پارٹیز کانفرنس کا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر حقیقی معنوں میں امریکی غلامی سے نجات چاہتی ہے تو ایک گھنٹے میں اے پی سی سمیت ملکی سلامتی کے حوالے سے قومی اسمبلی کی قراردادوں پر عملدرامد ممکن ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون نے پہلے بھی متعدد بار احتجاج کیا مگر بیک فٹ پر آنا میاں نوازشریف کا وطیرہ ہے اسی وجہ سےانہیں فرینڈلی اپوزیشن کہا جاتا ہے، اگر انہیں حقیقی اپوزیشن کرنی ہے تو پنجاب حکومت کی قربانی دینا ہوگی۔
لیاقت بلوچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی آئی اے ، واپڈا، سٹیل ملز اور ریلوے سمیت دیگر اداروں کی تباہی کا سبب حکومت کی غلط پالیسیاں ہیں، ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر اداروں کے سربراہان کی تعیناتیوں کے باعث نظام تباہ ہوا جس کے نتیجے میں لوگ بغاوت کی جانب جارہے ہیں۔