پاکستان سے کرپشن اورکرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ چاہتے ہیں، سندھ عوام سے زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔ محمد نوازشریف

پاکستان سے کرپشن اورکرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ چاہتے ہیں، سندھ عوام سے زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔ محمد نوازشریف

سندھ کے علاقے شہداد پورمیں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کےسربراہ محمد نوازشریف کا کہنا تھا کہ پہلے بھی سندھ سے ڈاکو راج ختم کیا تھا اب بھی عوام کی مدد سے سندھ میں ڈاکو راج ختم کریں گے اور سندھی عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔ ن لیگ کے صدر نے کہا کہ عوام کی مدد سے پاکستان اور سندھ کی تقدیر بدل دیں گےاورمعاشی ناہمواری اورغربت کا خاتمہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب نے سندھیوں کی زندگیوں کومشکل کردیا ہے جبکہ حکومت سیلاب متاثرین کو ٹرخا رہی ہے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو سندھ کے تمام ہاریوں کو زمینیں مل چکی ہوتیں۔
اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، گیس ہے نہ بجلی اور لوگوں کے پاس روزگار بھی نہیں ہے۔ کراچی کےمسئلے پر بات کرتے ہوئے صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ تمام مجرموں کو سزا ملنی چاہیئے۔