سانحہ کارسازملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ سید قائم علی شاہ

سانحہ کارسازملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ سید قائم علی شاہ

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی سندھ کا کہنا تھا کہ سانحہ کارساز کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سانحہ میں بینظیربھٹوکے ایک سو پچھتر جاں نثارجاں بحق اورسینکڑوں زخمی ہوئے۔ وزیراعلٰی سندھ کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹوکو قربانی کو رہتی دنیا تک یادرکھاجائےگا۔ ایک سوال کے جواب میں سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سانحہ کارساز کی تحقیقات ہورہی ہیں، ثبوت آنے کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔