رحمان ملک نے کہا ہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش ہورہی ہے۔ امریکی اخبار

رحمان ملک نے کہا ہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش ہورہی ہے۔ امریکی اخبار

واشنگٹن میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونرکا کہنا تھا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ خطرہ شدت پسندوں سے ہے اور امریکہ پاکستان کے ساتھ مل کرچیلنجز کا مقابلہ کررہاہے، ہم خطے میں موجود تمام ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات کو سراہتےاورتمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسی مضبوط جمہوریت چاہتے ہیں جو فوج سے مل کر دہشت سمیت تمام خطرات سے نمٹ سکے، مضبوط جمہوریت پاکستانیوں کے مفاد میں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت دہشتگردی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کے دورہ اسلام آباد کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے۔