جس طرح پاکستانی بیرونی دنیا کو دیکھیں گے، عالمی برادری بھی پاکستان کو اسی نظر سے دیکھے گی ۔ حسین حقانی

جس طرح پاکستانی بیرونی دنیا کو دیکھیں گے، عالمی برادری بھی پاکستان کو اسی نظر سے دیکھے گی ۔ حسین حقانی

سان فرانسسکو میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے حسین حقانی نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کےبعض افراد بلا وجہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، ایسے لوگوں کے پاس چیزوں کو سمجھنے کا تجربہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں جس کا عالمی برادری کو ادراک ہے اور دنیا پاکستان کی انتہا پسندی کیخلاف کاوشوں کو سراہتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی بہتر ساکھ بنانے کی ضرورت ہے اور یہ ساکھ پالیسی سازوں کو نہیں بلکہ عوام کو متحد ہو کر بنانی ہے،انہوں نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کے دورہ پاکستان کے دوران سٹرٹیجک پارٹنرشپ سمیت باہمی تعلقات پربات چیت ہوگی