تمام یونیورسٹیوں سے ڈینگی لاروا ختم کرنے کے سرٹیفکیٹس حاصل کئے جائیں گے۔ شہباز شریف

تمام یونیورسٹیوں سے ڈینگی لاروا ختم کرنے کے سرٹیفکیٹس حاصل کئے جائیں گے۔ شہباز شریف

لاہورمیں ڈینگی کے خاتمے کے اقدامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ ایک سو چھہتر ڈاکٹراور نرسیں مختلف ہسپتالوں میں تربیت حاصل کرینگی جبکہ صوبے میں پنجاب میڈیکل ریسرچ فنڈ کے منصوبے پر کام شروع کردیاگیاہے۔ وزیراعلٰی نے اس موقع پر وزیرتعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن کو سات پرائیویٹ سکولوں کا معائنہ کرکے اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کی اور سیکرٹری صحت کو وینٹی لیٹرز کی درآمد کے بارے پلان پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ڈینگی کے بارے میں ہونے والے تمام سیمیناروں میں وائرس سے متعلقہ سی ڈیز کی تقسیم کو بھی یقینی بنایاجائے۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت نے اجلاس کو صوبے میں ڈینگی کی صورتحال اور اس کی روک تھام کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا۔