تحریک انصاف ملک میں تبدیلی لاکرنیا پاکستان تشکیل دیگی، انقلاب لانے کے لیے صرف دوسو لوگوں کی ضرورت ہے۔ عمران خان

تحریک انصاف ملک میں تبدیلی لاکرنیا پاکستان تشکیل دیگی، انقلاب لانے کے لیے صرف دوسو لوگوں کی ضرورت ہے۔ عمران خان

گوجرانوالہ میں سابق وفاقی وزیر مملکت برائے قانون وانصاف و مسلم لیگ ق کے مرکزی راہنما شاہد اکرم بھنڈر کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میںشمولیت کے موقع جلسے سےخطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر ملک سے کرپشن ختم کر دی جائے تو ملک تیزی سے ترقی کرے گا اور اگر صرف کراچی کے حالات ٹھیک ہو جائیں تو پاکستان خوشحال ہو سکتا ہے۔عمران خان نے کہا تحریک انصاف اقتدارمیں آ کر ملک سےپٹواری نظام کا خاتمہ کر دے گی اورتھانہ کچہری کاسیاسی نظام بھی ختم کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تین سال تک نوازشریف نظام کوبچانےکی بات کرتےرہے اور اب انہیں خیال آیا ہے کہ آصف زرداری کرپٹ ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اصل وجہ یہ ہے کہ ان کو پتہ چلا گیا ہے کہ تحریک انصاف کا سیلاب آ گیاہے انہوں نے کہا اگر وہ کرپشن ختم کرنا چاہتے ہیں تو
اپنے اثاثے ڈکلیئرکریں اورٹیکس چوری ختم کردیں۔جو لیڈر اپنا احتساب نہیں کرسکتا وہ لیڈر بننے کا اہل نہیں ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تیس اکتوبر کو پتہ چل جائے گا کہ لاہور ن لیگ کا شہر ہے کہ تحریک انصاف کا۔