بلوچستان میں سینیٹ کی خالی ہونےوالی نشست پر ضمنی انتخاب کےلئےبلوچستان اسمبلی میں پولنگ جاری ۔

بلوچستان میں سینیٹ کی خالی ہونےوالی نشست پر ضمنی انتخاب کےلئےبلوچستان اسمبلی میں پولنگ جاری ۔

سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں بلوچ نیشنل پارٹی عوامی کےمحمد علی رند،مسلم لیگ قاف کے میرطارق بلوچ ،جمعیت علمائےاسلام کےحافظ حمداللہ،اورآزاد امیدوارسردار حیدرخان ناصرحصہ لے رہےہیں جبکہ قاف لیگ ہی سے تعلق رکھنے والے سردارعبدالرحمن کھیتران بھی میدان میں ہیں۔بلوچستان اسمبلی کےپینسٹھ انتخاب کے دوران حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔دوسری جانب سینیٹ کے ضمنی انتخابات کےلئے پیپلزپارٹی اوراےاین پی نے بلوچ نیشنل پارٹی عوامی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔واضح رہےکہ یہ نشست بی این پی عوامی کےمحمد علی رند کو بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے نااہل قراردینے پرخالی ہوئی تھی۔