بعض سیاستدانوں نے عوام کو کالا باغ ڈیم پر گمراہ کیا۔ کوئی شخص یا جماعت انفرادی طور پر ملکی حل نہیں کرسکتی۔ وزیراعظم

بعض سیاستدانوں نے عوام کو کالا باغ ڈیم پر گمراہ کیا۔ کوئی شخص یا جماعت انفرادی طور پر ملکی حل نہیں کرسکتی۔ وزیراعظم

گلگت بلتستان میں دیامیربھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنےکی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ مخالفین سینٹ الیکشن میں شکست سے خوفزدہ ہوکرحکومت کوغیر مستحکم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں لیکن ان کی کوئی خواہش پوری نہیں ہوگی۔دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے آغاز کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ڈیم ملکی معیشت کے لئے انقلابی اقدام ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں جاری توانائی بحران کے خاتمے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے جبکہ عوام کا معیارزندگی بہتر بنانا بھی اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے لئے گلگت بلتستان میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے چینی کمیپنیوں سے معاہدہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے شاہراہ قراقرم سمیت دیگر شاہرات کی تعمیر کے لئے ایک ارب اورضلع دیامیر میں ترقیاتی کاموں کے لئے بیس کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔