اپوزیشن کو حکم چلانے کی عادت ہے ان سے مشاورت کی جا سکتی ہے ڈکٹیشن نہیں لے سکتے..وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان

اپوزیشن کو حکم چلانے کی عادت ہے ان سے مشاورت کی جا سکتی ہے ڈکٹیشن نہیں لے سکتے..وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان

پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صدر زرداری نے آئین اور قانون کے مطابق چیئرمین نیب کا تقرر کیا، پاکستانی آئین اور قانون پاکستانی شہری کو چیئرمین نیب بنانے کا اختیار دیتا ہے ، اپوزیشن کے سوا چیئرمین نیب پر کسی نے اعتراض نہیں کیا، اپوزیشن کے کہنے پر غیر ملکی چیئرمین نیب نہیں لگایا جا سکتا،فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سینیٹ انتخابات سے خوفزدہ ہے ، جمہوریت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے اوراپوزیشن مارچ سنڈروم کا شکار ہو کر عوام کو بیمار کرنے نکلی ہے