وزیر اعلی شہباز شریف ڈینگی وائرس کیخلاف کوئی کسڑ اٹھا نہیں رکھ رہے ، عوام کو بھی چاہیے کہ ڈینگی کیخلاف تعاون کریں میاں نواز شریف

وزیر اعلی شہباز شریف  ڈینگی وائرس کیخلاف کوئی کسڑ اٹھا نہیں رکھ رہے ، عوام کو بھی چاہیے کہ ڈینگی کیخلاف تعاون کریں میاں نواز شریف

لاہور میں جناح ہسپتال کے دورے اورڈینگی کے مریضوں کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا کہ جناح ہسپتال میں مریض صوبائی حکومت اور میڈیکل عملے کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں ۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ٹیم مرض کو شکست دینے کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے جو کہ قابل تعریف ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس مہینے کے بعد یہ مچھر کم ہونا شروع ہو جائیں گےاور دسمبر تک ڈینگی کا مچھر بالکل ختم ہو جائیگا۔نواز شریف کا کہنا تھاکہ روزانہ نوہزارمریض ڈینگی کےٹیسٹ کیلئے ہسپتال میں آ رہے ہیں جن میں سے صرف دس فیصد میں ڈینگی کا مرض پایا جاتا ہے یہ امتحان کا وقت ہے نجی ہسپتال بھی غیرضروری منافع نہ کمائیں اورانسانیت کی خدمت کریں۔
کراچی کے حالات پر بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کراچی کے حالات بگاڑنے کے جو لوگ ذمہ دار ہیں انہیں سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجرم کا تعلق چاہے کسی بھی پارٹی یا گروہ سے ہو صلح کے نام پر کسی بھی مجرم کو بخشنا ملک و قوم کیساتھ زیادتی ہوگی۔