نواز شریف نے 2008 میں کہا تھا کہ پرویزمشرف نے طالبان کی مخالفت کرنے سے انکار کردیا تھا.. وکی لیکس

نواز شریف نے  2008 میں کہا تھا کہ پرویزمشرف نے طالبان کی مخالفت کرنے سے انکار کردیا تھا.. وکی لیکس

ویب سائٹ پرجاری ستائیس مارچ دو ہزار آٹھ کو سابق امریکی سفیراین ڈبلیو پیٹرسن کی جانب سے واشنگٹن بھیجے گئے مراسلے میں ڈپٹی سیکرٹری جان نیگروپونٹے اور نون لیگی صدرکے میاں نوازشریف کے درمیان ہونیوالی ملاقات کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق ملاقات کے دوران نواز شریف مسلسل پرویز مشرف کی شکایتیں کرتے رہے۔ نواز شریف نے بتایا کہ بطور وزیر اعظم انہوں نے اْس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کو آگاہ کیا تھا کہ آئی ایس آئی طالبان کو سپورٹ کررہی ہے لیکن پرویزمشرف نے طالبان کو پاکستان کے دفاع میں فرنٹ لائن قرار دیکر ان کی مخالفت کا خطرہ مول لینے سے انکار کردیا تھا۔ مراسلے کے مطابق میاں نواز شریف کی شکایتوں سے قطع نظرامریکی ڈپٹی سیکرٹری جان نیگروپونٹے نے پرویز مشرف کا دفاع کیا اور واضح کیا کہ وہ آئی ایس آئی کی تاریخ سے واقف ہیں۔ اب حالات بدل گئے ہیں اور آئی ایس آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک ہے۔