سیلاب متاثرین پریشان نہ ہوں حکومت کوشش کر رہی ہے متاثرین بہت جلد اپنے گھروں کو پہنچ جائیں گےوزیراعظم یوسف رضا گیلانی

سیلاب متاثرین پریشان نہ ہوں حکومت کوشش کر رہی ہے متاثرین بہت جلد اپنے گھروں کو پہنچ جائیں گےوزیراعظم  یوسف رضا گیلانی

نوابشاہ میں پاک فضائیہ کے ریلیف کیمپ کے دورہ کے دوران وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اپوزیشن صرف مطالبے کرسکتی ہے،کوشش حکومت نے کرنی ہے۔انکا کہنا تھاکہ حکومت عوامی ہے، وزیر اعظم بھی عوام کی وجہ سے ہوںاور عوام کی وجہ سے ہی دورہ اقوام متحدہ منسوخ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین بہت جلد اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متاثرین کےگھروں کی تعمیر کے بارے میں رہے ہیں اورانکےگھرٹھیک ہونے تک ان کی مدد کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ ریلیف کیمپ میں کھانے پینے کی تمام اشیاءکی فراہمی سمیت طبی سہولیات کے لئے ڈاکٹرز بھی موجود ہیں۔ وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے،محکمہ مال اور وزیراعلی کو ہدایات کیں کہ متاثرین سیلاب کی امداد میں کوئی کسرنہ چھوڑی جائے اور کھانے پینے کی اشیاء سمیت ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔