حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ڈینگی وائرس معصوم لوگوں کی جان لے رہا ہے، حکومت کو فوری طور پر بھارت سے ادویات اور پلیٹلیٹس سیپریٹرز منگوانے چایئں۔ شیخ رشید احمد

حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ڈینگی وائرس معصوم لوگوں کی جان لے رہا ہے، حکومت کو فوری طور پر بھارت سے ادویات اور پلیٹلیٹس سیپریٹرز منگوانے چایئں۔ شیخ رشید احمد

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مچھروں کی افزائش کے موسم کا بچپن سے پتہ ہوتا ہے لیکن یہ حکومت سو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں پلیٹ لیٹس سیپریٹرز نہیں ہیں۔ انہوں نے مچھر مار سپرے اور دیگر ادویات پر ڈیوٹیاں ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
شیخ رشید نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پنڈی کے تمام علاقوں میں اور گھروں میں سپرے کرایا جائے، اور ڈینگی وائرس کے ٹیسٹ کی سہولیات سرکاری ہسپتالوں میں بھی فراہم کی جایئں۔
صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور صدر زرداری اگر سیلاب متاثرین کے لئے اپنی بیرون ملک جمع دولت کا ایک فیصد بھی جمع کرا دیں تو ملک کو بیرونی امداد کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
شیخ رشید نےکہاصوبہ خیبر پختونخواہ میں ڈینگی سے بچاو کے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں اور اگر وہاں یہ مرض پھیلا توراولپنڈی اوراسلام آباد کے ہسپتالوں پر بوجھ پڑ جائے گا۔