الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیو ایم امن پسند جماعت ہے پرامن جدوجہد کے ذریعے انقلاب لاناچاہتے ہیں۔مخالفین کے اشتعال انگیز بیانات پر صبروتحمل کا دامن نہیں چھوڑیں گے۔

الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیو ایم امن پسند جماعت ہے پرامن جدوجہد کے ذریعے انقلاب لاناچاہتے ہیں۔مخالفین کے اشتعال انگیز بیانات پر صبروتحمل کا دامن نہیں چھوڑیں گے۔

اورنگی ٹاؤن میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس چورانوے میں کارکنوں سے ٹیلیفون پر گفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ پارٹی کو عوام کی مکمل حماعت حاصل ہے۔ انتخابی مہم کے دوران عوام نے ثابت کردیا کہ وہ کل بھی ایم کیوایم کے ساتھ تھے اورآج بھی ہیں ۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آج ایم کیوایم کے قافلے میں ہرعلاقے ، نسل ، زبان اورطبقہ کے لوگ شامل ہیں۔