چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے دوران بیس ارب ڈالرز کے تجارتی و اقتصادی معاہدوں پر دستخط کے جانے کا امکان ہے

چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے دوران بیس ارب ڈالرز کے تجارتی و اقتصادی معاہدوں پر دستخط کے جانے کا امکان ہے

پاکستان کے تین روزہ دورے کے دوران چینی وزیراعظم وین جیاباؤ، صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دوسرے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کیلئے بیس سمجھوتوں پردستخط ہونے کا امکان ہے۔جن میں صنعت وپیداوار، پانی، زراعت، ماہی پروری اورمواصلات سمیت مختلف شعبوں کے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ چینی وزیراعظم پاکستانی پارلیمان کےمشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کے علاوہ میڈیا کےنمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے چین کو پاکستان کا سچا اورقابل اعتماد دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام چینی وزیراعظم کے استقبال کا گرم جوشی سے انتظار کررہے ہیں۔