وفاقی وزیر قانون بابراعوان نے کہا ہے کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور اس کا تحفظ  کرنابھی جانتے ہیں، اگلے الیکشن میں پنجاب سے کلین سویپ کریں گے

وفاقی وزیر قانون بابراعوان نے کہا ہے کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور اس کا تحفظ  کرنابھی جانتے ہیں، اگلے الیکشن میں پنجاب سے کلین سویپ کریں گے

وہ سیالکوٹ کے نواحی دیہات ڈھلے والی میں سوئی گیس کے منصوبے کے افتتاح کے موقعہ پر ایک جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت عدلیہ اور میڈیا سمیت تمام اداروں کا احترام کرتی ہے، ہم جمہوری لوگ ہیں، کسی سے ڈرنے والے نہیں، پارلیمنٹ، آئین اور ملک دشمنوں کے چہرے بے نقاب کردیں گے۔
بابر اعوان نے کہاکہ  جمہوریت کے کمزور ہونے کے دن گزر گئے اب وہ لوگ کمزور ہونگے جو جمہوریت کو اس ملک میں چلنے نہیں دیتے۔
جلسے سے وفاقی وزیر بہبود آبادی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی خطاب کیا۔
۔