وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد حاصل کرنے کے لئے پاکستان ٹیکس اصلاحات نافذ کرے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد حاصل کرنے کے لئے پاکستان ٹیکس اصلاحات نافذ کرے گا۔

برسلزمیں ہونے والے فرینڈز آف پاکستان کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے ستائیس ملکوں کی جانب سے پاکستان کو اپنی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے کا خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی میں مدد ملے گی کیونکہ ہمیں اس افت کو موقع میں تبدیل کرکے خوشحالی کا راستہ تلاش کرنا ہے۔ وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ یورپی یونین کی امداد سے پاکستان میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ پاکستان امداد سے زیادہ تجارت پر یقین رکھتا ہے، اس لئے ہمیں اس میں عالمی برداری کی اچھی خاصی حمایت درکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپی یونین میں طویل المدتی شراکت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، اس کے لئے ہم ٹیکس اصلاحات بھی لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کئی مشکل فیصلے کئے ہیں اور سبسڈیز کو ختم کرکے معیشت کو سہارا دیا ہے لہیکن ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔