عوامی نیشنل پارٹی ، سندھ دوست اتحاد اور پیپلز امن کمیٹی نے پی ایس چورانوے کے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل یوم سیاہ منایا جائے گ

عوامی نیشنل پارٹی ، سندھ دوست اتحاد اور پیپلز امن کمیٹی نے پی ایس چورانوے کے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل یوم سیاہ منایا جائے گ

مردان ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا کہ پی ایس چورانوے میں فوج کو تعینات نہ کرنے اور رینجرز کو اختیارات نہ دیئے جانے پر پرامن ماحول میں انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے ۔ انھوں نے کہا کہ رینجرز کو پولینگ اسٹیشن سے سوگز دور غیر فعال رہنے کے احکامات دیئے گئے ہیں  جس کی وجہ سے اے این پی کل  انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی اور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے گھروں پر رہیں ۔ شاہی سید نے کہا کہ سیاسی وابستگیوں کے حامل انتخابی عملے کو تعینات کر کے بیلٹ بکس جعلی ووٹوں سے بھرے جا چکے ہیں جبکہ قتل و غارت گری کا شرم ناک منصوبہ بھی بنایا گیا ہے ۔ اس منصوبے کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے میڈیا کے سامنے تسلیم کیا ہے ۔اس موقع پر پی ایس چورانوے کی آزاد امیدوار زینت یاسمین نے بھی انتخابات کا بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ۔