ججز بحالی کے ایگزیکٹو آرڈر کی واپسی سے متعلق مقدمے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور صدر آصف علی زرداری کی سربراہی میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا 

ججز بحالی کے ایگزیکٹو آرڈر کی واپسی سے متعلق مقدمے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور صدر آصف علی زرداری کی سربراہی میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا 

ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وزیر قانون بابر اعوان، وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ، اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق اور دیگر وزراء شریک ہوئے ۔  اجلاس میں ججوں کی بحالی کے ایگزیکٹو آرڈر کو واپس لینے کی خبر پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی سے گریز کرے گی اور اداروں کے استحکام کو یقینی بنایا جائے گا ۔