آٓزاد عدلیہ پر شب خون مارنے کا منصوبہ بنانے والے ناکام ہوں گے اور ان کا حشر پرویز مشرف سے بھی برا ہوگا۔ وزیراعلٰٰی پنجاب میاں شہباز شریف

آٓزاد عدلیہ پر شب خون مارنے کا منصوبہ بنانے والے ناکام ہوں گے اور ان کا حشر پرویز مشرف سے بھی برا ہوگا۔ وزیراعلٰٰی پنجاب میاں شہباز شریف

لاہور سے جاری ایک بیان میں  وزیراعلٰی نے کہا کہ آزاد اور خودمختار عدلیہ جمہوری نظام کی بنیاد ہے۔ عدلیہ کے خلاف کوئی بھی سازش آئین اور جمہوریت پر براہ راست حملے کے مترادف ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے پاکستانی عوام نے قربانیاں دی ہیں اور وہ اس کا تحفظ کرنا بھی جانتے ہیں۔ 
وزیراعلٰی پنجاب سے حبیب بینک کے صدر ذاکرمحمودنے بھی ملاقات کی اور وطن کارڈ کی تقسیم کے عمل میں شریک ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔ جس پر میاں شہباز شریف نے چیف سیکرٹری کو ان سے میٹنگ کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلٰٰی پنجاب سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اور اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔