چیف آف ائیر سٹاف طاہر رفیق بٹ نے کامرہ ائیر بیس میں دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلٰی سطح کی انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔

چیف آف ائیر سٹاف طاہر رفیق بٹ نے کامرہ ائیر بیس میں دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلٰی سطح کی انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔

ذرائع کے مطابق منہاس آئیربیس کامرہ میں دہشت گردوں کی جانب سےگزشتہ رات حملے کے بعد پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ کی سربراہی میں اعلٰی سطح کی اجلاس ہوا جس میں دہشت گردی کے محرکات اور اسباب کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ائیر چیف نے واقع کی تحقیقات کے لئے پاک فضائیہ کے اعلٰی افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے جو ائیربیس پر ھونے والی دہشت گردی کی کاروائی کی مکمل تحقیقات کرے گی اور اس کے حوالے تمام آپشن کا جائزہ لے کراپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔