سپریم کورٹ میں این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی.

سپریم کورٹ میں این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی.

سپریم کورٹ میں این آر او کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حکومت اس مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے تاہم انہیں مہلت دی جائے۔ دوران سماعت فاروق ایچ نائک نے عدالت کو بتایا کہ حکومت کیس کو طول نہیں دینا چاہتی تاہم عدالت سے استدعا ہے کہ اس کیس کی مزید سماعت عید کے بعد کی جائے۔ یہ افراد کا نہیں اداروں کا معاملہ ہے، ادارے مضبوط ہونگے توافراد بھی مضبوط ہونگے۔ مقدمہ کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دئیے کہ التواء کا مقصد وزیراعظم کے خلاف کارروائی روکنا نہیں اوران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی جاری رہے گی۔ حکومتی روئیے کی وجہ سے معاملہ کہاں سے کہاں پہنچ گیا ہے۔