اکبر بگٹی قتل کیس : مشرف‘ شوکت عزیز سمیت تمام ملزم گرفتار کرکے 5 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم

اکبر بگٹی قتل کیس : مشرف‘ شوکت عزیز سمیت تمام ملزم گرفتار کرکے 5 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) انسداد دہشت گردی عدالت میں نواب اکبر بگٹی کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جنرل (ر) مشرف سمیت تمام ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے پولیس حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملک کے اندر اور باہر ملزمان کو گرفتار کرکے 5 ستمبر کو پیش کیا جائے۔ ملزمان میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام یوسف، شعیب نوشیروانی، سابق ڈی سی او ڈیرہ بگٹی محمد لاسی، سابق گورنر اویس غنی اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز ،آفتاب شیر پاﺅ شامل ہیں۔ تفتیشی حکام نے عدالت کو بتایا کہ سابق صدر مشرف، سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے خط و کتاب کر رہے ہیں جبکہ دیگر ملزمان روپوش ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف نے بلوچستان ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے جس میں 3ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے جبکہ سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد شیر پاﺅ پشاور ہائیکورٹ نے ٹرانزٹ بیل پر ہیں۔