افغانستان میں بدامنی کےباعث پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،او آئی سی کے رکن ممالک افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستانی کوششوں کا ساتھ دیں۔ صدر آصف علی زرداری

افغانستان میں بدامنی کےباعث پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،او آئی سی کے رکن ممالک افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستانی کوششوں کا ساتھ دیں۔ صدر آصف علی زرداری

مکہ مکرمہ میں چوتھی اسلامی سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدرآصف زرداری نے کہا کہ افغانستان میں بدامنی کے باعث پاکستان بری طرح متاثر ہو رہا ہے افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اب تک چالیس ہزار افراد کی قربانی دے چکا ہے جبکہ اسی ارب ڈالرسے زائد کا نقصان کرچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیرکے مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ شام میں خونریزی کا فوری طورپر خاتمہ ہونا چاہئے انہوں میانمر میں مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے اس کی روک تھام  کا مطالبہ کیا۔