ائیر بیس کے قریب آبادی کے باعث حملے کا خطرہ رہتا ہے،بروقت ایکشن سے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا۔ نوید قمر

ائیر بیس کے قریب آبادی کے باعث حملے کا خطرہ رہتا ہے،بروقت ایکشن سے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا۔ نوید قمر

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ رمضان المبارک کی ستائیسویں کی شب کو دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے تاہم ہائی الرٹ سکیورٹی کے باعث نقصان کم ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ  جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد قریبی آبادی سے داخل ہوئے شہری آبادی قریب ہونے کے باعث ہمیشہ در اندازی کا خطرہ رہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا۔اس موقعے پر فاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت دستیاب وسائل میں بہترین سکیورٹی فراہم کررہی ہے۔