نئے صوبوں کے حق میں ہیں مگر اس کا فیصلہ قومی لیڈر شپ کرے گی، کسی لٹیرے کو پنجاب کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ شہباز شریف

نئے صوبوں کے حق میں ہیں مگر اس کا فیصلہ قومی لیڈر شپ کرے گی، کسی لٹیرے کو پنجاب کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ شہباز شریف

لاہورمیں میاں میرسپورٹس کمپلیکس کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ نئے صوبوں کے حق میں ہیں لیکن اس حوالے سے سنجیدہ فارمولہ ضروری ہے اور اس کا فیصلہ قومی قیادت ہی کرے گی،پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام کی باتیں کرنے والے بہاولپور کی سابق حیثیت کی بحالی کا ذکر کیوں نہیں کرتے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ الیکشن قریب ہیں اور لوگ بہت جلد لٹیروں کا احتساب کریں گے
۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ چوروں اور لٹیروں پر تنقید نہ کریں تو کیا ان کی کرپشن پر نوافل ادا کریں۔رینٹل پاور پراجیکٹ قومی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت میں شامل کچھ لوگ قبضہ گروپوں کا حصہ ہیں لیکن اب انہوں نے ڈنڈا اٹھا لیا ہے اور قبضہ گروپوں کو بھگا کر ہی دم لیں گے اور کسی کو پنجاب کا حق غصب نہیں کرنے دیں گے۔بھارت سے تجارت کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے اپنے مختصر دورے کے دوران بھارت پر واضح کردیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام تنازعات کا دیرپا حل ضروری ہے۔