ملک میں پیٹرول کی قلت کے پیش نظرحکومت نے اوگرا کو تیل مارکیٹ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ۔

ملک میں پیٹرول کی قلت کے پیش نظرحکومت نے اوگرا کو تیل مارکیٹ کرنے والی کمپنیوں  کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ۔

اسلام آباد میں آئل ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈاکٹرعاصم حسین نے وفد کو بتایا کہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرول کا مکمل سٹاک مارکیٹ میں لانے کی ہدایت کردی ہے جبکہ پی ایس او، شیل اور شیورون کوسو فیصد صلاحیت پر کام کرنےکاحکم دیا گیا ہے۔ وزیریٹرولیم نےبتایا کہ تمام اوایم سیز کو پیٹرولیم مصنوعات کا سٹاک بیس دن تک رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مطلوبہ سٹاک نہ رکھا گیا تو کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ ادھر اوگرا ذرائع نےوقت نیوزکو بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد اوگرا نے تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔