آزاد کشمیر کی حکومت کو اپنی جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی سمجھنے والوں کا دور گزر گیا۔ نواز شریف

آزاد کشمیر کی حکومت کو اپنی جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی سمجھنے والوں کا دور گزر گیا۔ نواز شریف

اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے پارٹی کارکنوں سے ملاقات میں میاں نواز شریف نے کہا کہ ماضی میں آزاد کشمیر کی حکومت پر مخصوص افراد کی اجارہ داری رہی ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام بیدار ہوچکے ہیں اوراب آزاد کشمیر میں منتخب ہونے والے نمائندے تنہا نہیں ہوں گے کیونکہ اب پاکستان کی اسمبلیوں اور سینیٹ میں ان کی ساتھی موجود ہیں جو کشمیری بھائیوں کے لیے طاقت کا باعث بنیں گے۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ نون پاکستان اور مسلم لیگ نون آزادکشمیر کا ہر کارکن انتخابات میں کامیابی کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کامیابی کے لیے جدوجہد کرے گا۔ دوسری طرف اس جلاس میں پری پول ریگنگ اور انتخابی فہرستوں میں جعلی ووٹوں کے اندراج کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اُدھر مسلم لیگ نون کو کوٹلی انتظامیہ نے سولہ جون کو ہوائی گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت نہیں دی جس پر اب یہ جلسہ ضلع کچہری گراؤنڈ میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔