ڈاکٹرکھٹومل کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پرانتخاب کے لئے پیپلز پارٹی کے امیدوار ڈاکٹرعاصم نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

ڈاکٹرکھٹومل کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پرانتخاب کے لئے پیپلز پارٹی کے امیدوار ڈاکٹرعاصم نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

ڈاکٹر عاصم اپنے کاغذات نامذدگی جمع کرانے صوبائی الیکش کمیشن آفس پہنچے تو وزیر اعلی سندھ قائم عل؛ی شاہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ،متحدہ قومی موومنٹ کے سید سردار احمد رضا ہارون ڈاکٹر صضیر احمد مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے دیگر اراکین صوبائی اسمبلی بڑی تعداد میں ان کے ہمراہ تھے کاغذات نامذدگی جمع کرانے کے بعدو زیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کے حوالے سے قانون نافذ کرنے کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلاتفریق کارروائی کریں
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ عبدالرحمان ملک کا کہنا تھا کہ سینسز کے عمل کو سیاسی ایشو نہ بنایا جائے اس پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو جلد دور کیا جائے گا اور اس سلسلے میں نوے ہزار جعلی شناختی کارڈ منسوخ کیے گئے ہیں
جبکہ ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ وہ صدر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ان کو سینٹ کے لیے نامزد کیا
سینٹ کی خالی اس نشست کے لیے چودہ اور پندرہ اپریل کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے جبکہ الیکشن ستائیس اپریل کو ہوں گے الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے علاوہ اب تک کسی نے بھی سینٹ کی اس نشست کے لیے فارم جمع نہیں کرائیں ہیں