وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ہفتے کو ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ہفتے کو ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے

ایک روزہ دورہ افغانستان کے دوران سید یوسف رضا گیلانی افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاک افغان تعلقات ، دہشتگردی کے خلاف جنگ، افغانستان میں جاری تعمیر وترقی کے منصوبوں اور دیگر دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر دوہزار چودہ میں افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلاء کے بعد خطے کی صورتحال بھی زیرغور آئے گی۔