پنجاب حکومت لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کا طریقہ سیکھے ، مڈ ٹرم الیکشن اٹھارہویں ترمیم اور آئین کیخلاف ہیں ۔ وفاقی وزیر قانون بابراعوان

پنجاب حکومت لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کا طریقہ سیکھے ، مڈ ٹرم الیکشن اٹھارہویں ترمیم اور آئین کیخلاف ہیں ۔  وفاقی وزیر قانون بابراعوان

گوجرانوالہ میں پیپلز لائرز فورم کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بابر اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے قائد میاں نوازشریف کو جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اسمبلی میں آنا چاہیے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت لوگوں کو ساتھ لے کرچلنے کا طریقہ سیکھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے جتنی قربانیاں پیپلزپارٹی نے دی ہیں  کسی اورنے نہیں دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی اگلی الیکشن کمپین بلاول بھٹو زرداری چلائیں گے۔