پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں افغانستان کے راستے سے ہو رہی ہیں افغان حکومت اس سلسلے میں سخت اقدامات کرے ۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں افغانستان کے راستے سے ہو رہی ہیں افغان حکومت اس سلسلے میں سخت اقدامات کرے ۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک

اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئےرحمان ملک نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے پیچھے سنی شیعہ نہیں بلکہ تیسری قوت کا ہاتھ ہے ،ان کاکہناتھاکہ داتا دربارکے خود کش حملہ آوروں میں سے ایک کی پہچان کر لی گئی ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے گلگت بلتستان کے بارے میں سوال پر کہا کہ یہ ایک پسماندہ اور آفت زدہ علاقہ ہے جس کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت خطیر فنڈز مہیا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چند روز میں گلگت بلتستان میں نادرا کے دفتر کا افتتاح بھی کیاجائے گا۔