مستی خیل کو کسی نہ کسی کی پشت پناہی ضرور حاصل تھی ، نوازشریف مگرمچھ کے آنسو نہ بہائیں پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فوزیہ وہاب

مستی خیل کو کسی نہ کسی کی پشت پناہی ضرور حاصل تھی ، نوازشریف مگرمچھ کے آنسو نہ بہائیں پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فوزیہ وہاب

فوزیہ وہاب پشاورمیں خیبر پختونخوا کی خواتین ونگ کی رکن سازی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔ پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے خلاف قرارداد کی منظوری کے وقت شہباز شریف ایوان میں موجود تھے۔ نواز شریف ثناء اللہ مستی خیل کی بجائے شہباز شریف پر غصہ نکالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد کی حمایت نہیں کی۔ فوزیہ وہاب نے کہا کہ جعلی ڈگریوں کا ڈرامہ رچا کر سیاسی قوتوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ الیکشن سے پہلے ڈگری کی شرط ختم کر دی گئی تھی ، اب اس معاملے کو کیوں اٹھایا جا رہا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت جانے کی خبریں من گھڑت ہیں ، ہمیشہ سے غیر سیاسی عناصر جمہوری حکومتوں کو ختم کرنے کی سازش میں مصروف رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں آپریشن کے سوال پر پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نے واضح کیا کہ جنوبی پنجاب میں آپریشن آسان نہیں ، اس کے لیے رائے عامہ ہموار کرنا پڑے گی۔