حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی، ریاستی ادارے تصادم سے بچنے کے لئے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی

حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی، ریاستی ادارے تصادم سے بچنے کے لئے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں۔  وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی

وزیراعلٰی ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی کی لاڑکانہ ڈویژن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  گیلانی نے کہا کہ مایوسی کا شکار ہونے کی بجائے کارکن سر اٹھا کر چلیں، ہم چور دروازے سے حکومت میں نہیں آئے، ہمیں عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی سال میں پارٹی منشور کے مطابق اسی فیصد وعدے پورے کئے جا چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عوام اور حزب اختلاف حکومت سے خوش ہیں۔ وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی وزراء کو ہدایت کی کہ وہ اپنے حلقے تک محدود رہنے کی بجائے عوام میں جائیں اور ان کے مسائل پر توجہ دیں۔  سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ  تریسٹھ سال میں تھرکول کی ملکیت کا فیصلہ نہ ہوسکا، موجودہ حکومت سندھ کو اس کا حق دے دیا ہے۔ چشمہ جہلم لنک کینال کا مسئلہ بھی حل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے سرکاری ملازمتوں کی فراہمی میں میرٹ پرعمل کی قین دہانی کرائی۔