سینیٹ انتخابات کے بعد ایوان بالا کا پہلا اجلاس کل ہوگا جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخابات عمل میں لایا جائے گا

سینیٹ انتخابات کے بعد ایوان بالا کا پہلا اجلاس کل ہوگا جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخابات  عمل میں لایا جائے گا

نئےایوان کا پہلا اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں چون نومنتخب سینٹرز حلف اٹھائیں گے۔ پریذائیڈنگ افسر سینیٹر افراسیاب خٹک نئے اراکین سے حلف لیں گے جبکہ حلف کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیاجائےگا۔ اتحادی جماعتوں نےنیئرحسین بخاری کی چیئرمین سینٹ اور صابر بلوچ کی ڈپٹی چیئرمین سینٹ نامزدگی کی توثیق کردی ہے،اعتزاز احسن چیئرمین نیئر بخاری کے تجویز کنندہ اور سینیٹر رضا ربانی انکے تائید کنندہ ہونگے۔ پچاس سینیٹرز اپنی مدت پوری ہونے پر آج ریٹائر ہورہے ہیں ور ایوان بالا کی اٹھائیس کمیٹیاں بھی ختم گئی ہیں۔ایوان بالا کے حالیہ انتخابات میں اپنی مدت پوری کرنے والے اسحاق ڈار، بابر اعوان، میاں رضاربانی، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور الیاس احمد بلور سمیت نو سینیٹرز دوبارہ منتخب ہوئے ہیں،سینیٹ انتخابات کے بعد سینیٹ میں چار سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ختم ہوگئی ہے