سوئس حکام کوخط لکھنے سے متعلق آئین کے مطابق کام کرونگاکسی سے ایڈوائس نہیں لوں گا،سازشیں ہوتی رہتی ہیں اورجاری رہیں گی لیکن ہم اپناکام کریں گے.وزیراعظم گیلانی

سوئس حکام کوخط لکھنے سے متعلق آئین کے مطابق کام کرونگاکسی سے ایڈوائس نہیں لوں گا،سازشیں ہوتی رہتی ہیں اورجاری رہیں گی لیکن ہم اپناکام کریں گے.وزیراعظم گیلانی

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا سینٹ اور ضمنی الیکشن رکوانے کیلئے سازشیں ہوتی رہیں مگر انتخابات ہوگئے، اب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب بھی ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سازشیں ہوتی رہیں گی مگر حکومت اپنا کام جاری رکھے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار صدر مملکت مسلسل پانچویں بار سترہ مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، ایک سوال پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میڈیا عدالت میں زیرسماعت کیسز کو مکس اپ کررہاہے،انہیں توہین عدالت کیس میں سزا نہیں ہوئی۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ وہ سوئس حکام کو خط لھکنے سے متعلق فیصلہ آئین کے مطابق کریں گے اور اس حوالے سے کسی سے بھی ایڈوائس نہیں لی جائے گی۔
اس سے پہلےلاہوراسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں صحافیوں سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میں پارلیمنٹ اورآئین کونطرانداز نہیں کرسکتا اورتمام کام آئین اورقانون کے مطابق کروں گا وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرمیں عدالت میں یہ کہوں کہ استسثنی حاصل ہے تووہ کہیں گے کہ ہم تشریح کریں گے ان کا کہنا تھا کہ اج تک کسی نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکرنہیں کہا کہ استسثنی نہیں ہونا چاہیے