ضلعی حکومتوں کے لیے تین سو ارب روپیہ خفیہ رکھنے کے گورنر پنجاب کے بیان پر مسلم لیگ قاف نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوائے کار جمع کرادی۔

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
ضلعی حکومتوں کے لیے تین سو ارب روپیہ خفیہ رکھنے کے گورنر پنجاب کے بیان پر مسلم لیگ قاف نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوائے کار جمع کرادی۔

ضلعی حکومتوں کے لیے تین سو ارب روپیہ خفیہ رکھنے کے گورنر پنجاب کے بیان پر مسلم لیگ قاف نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرادی۔ تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ قاف کے پارلیمانی لیڈر چوہدری ظہیرالدین نے جمع کرائی۔ تحریک التوا کے لیے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آڈیٹر جنرل کے بار بار توجہ دلانے پر بھی ضلعی حکومتوں کو دیے گئے فنڈز کا آڈٹ نہیں کرایا جارہا۔ پنجاب حکومت اس حوالے سے پوزیشن واضح کرے۔ تحریک التوائے کار پر ایوان میں بحث کروانے کی استدعا کی گئی ہے۔