شریف برادران آمرانہ سوچ کے مالک ہیں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کسی صورت نہیں کرایئں گے ۔ راجہ ریاض

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
شریف برادران آمرانہ سوچ کے مالک ہیں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کسی صورت نہیں کرایئں گے ۔ راجہ ریاض

 

پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی ادارروں کے انتخابات میں ایک سواسی دن کی مزید توسیع لینے کی کوشیں کے خلاف پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے پنجاب اسمبلی اوراس سے باہربھرپورمزاحمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد کا وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شریف برادران آمرانہ سوچ کے مالک ہیں اوروزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف نے پنجاب کابینہ کو اس لئے مکمل نہیں کیا کیونکہ وہ کسی کو اختیارات دینے کیلئے تیار نہیں۔ اور وہ پنجاب میں کسی صورت بلدیاتی انتخابات نہیں کرایئں گے۔ جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اس کیخلاف احتجاج کریں گے۔