بلدیاتی نظام سے عوامی مسائل حل ہوں گے۔ یہ سندھ کے عوام کے درمیان اتحاد و بھائی چارے اورہم آہنگی کی جانب اہم قدم ہے۔ الطاف حسین

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
 بلدیاتی نظام سے عوامی مسائل حل ہوں گے۔ یہ سندھ کے عوام کے درمیان اتحاد و بھائی چارے اورہم آہنگی کی جانب اہم قدم ہے۔ الطاف حسین

گورنرہاؤس کراچی میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور ایم کیو ایم کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ وہ سندھ کے عوام کی بھلائی، مسائل کے حل اور انصاف کی فراہمی کے لیے حکومت سندھ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے بلدیاتی نظام کی بحالی پر صدر زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور صوبے کی ترقی کے لیے مل کر چلیں گے۔ صدر زردراری اور ہم نے ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کی قسم کھائی ہے۔ الطاف حسین نے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ایسا نظام قائم کریں جس سے صوبے میں جرائم کا خاتمہ ہو اور قانون ہاتھ میں لینے والے کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو۔ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے دیگر ذمہ داران بھی موقع پر موجود تھے۔